• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فوجی کی بلااشتعال فائرنگ،2 خواتین شہید، آئی ایس پی آر

Sialkot Working Boundry Firing 2 Women Martyred

بھارتی فوج کی آبادی پر فائرنگ کی ایک اور بزدلانہ کارروائی میں 2 خواتین شہید ہوگئیں، آئی ایس پی آر کےمطابق بھارتی فوج نے ورکنگ باؤنڈری کے قریب سیالکوٹ کےگاؤں کندن پور کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ رات سے جاری بھارتی فائرنگ سے 3 خواتین سمیت 5 شہری بھی زخمی ہوئے ہیں، پاکستان رینجرز پنجاب نے بھارتی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی سیکورٹی فورس کی چیک پوسٹیں تباہ کر دیں۔

ريسکيو ذرائع کے مطابق بلا اشتعال بھارتی فائرنگ سے دو خواتین 20 سالہ عائشہ اور 45 سالہ پروین شہید ہوگئیں جبکہ 7 افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں سی ايم ایچ منتقل کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین