• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکا کو یوریا برآمد کرنے کی تاریخ بڑھادی گئی

Urea Export Date Extend To Sri Lanka

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سری لنکا کو 76 ہزار ٹن یوریا برآمد کرنے کی تاریخ بڑھا تے ہوئے مجاز ڈیلرز کو معلومات کی تشہیر کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اسٹیٹ بینک کےسرکلر کے مطابق سری لنکا کو یوریا کی برآمد 28 فروری 2018 تک کی جاسکے گی۔ مرکزی بینک کے مطابق اقتصادی رابطے کمیٹی کے اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس پر وزارت تجارت نے 10 جنوری کومیمورنڈم جاری کیا تھا۔

مرکزی بینک نے اپنے مجاز ڈیلرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس معلومات کی تشہیر کریں۔ پاکستان سے سری لنکا کو یوریا کی برآمد کی اجازت اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 31 اکتوبر 2017 تک دی تھی جسے اب بڑھا دیا گیا ہے۔

تازہ ترین