• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اب ’کے الیکٹر ک‘ آپ سے بجلی خریدے گا، فوراًپہل کیجئے

Electricity Will Buy Electricity From You Immediately

کے الیکٹر ک نے صارفین سے اضافی بجلی خریدنے کا آغاز کر دیا۔ادارے کی جانب سے نیٹ میٹرنگ کی سہولت میں دلچسپی رکھنے والے گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کیلئے سہولت ڈیسک قائم کر دی گئی ہے۔

صارفین کیلئے نیٹ میٹرنگ کی سہولت کا آغاز نیپرا کی ہدایت پرکیا گیا ہے جس کے ذریعے صارفین کے الیکٹرک کو زائد بجلی کی فروخت کیلئے لائسنس حاصل کرسکتے ہیں۔

تمام گھریلو، کمرشل، صنعتی اور زرعی صارفین جن کے پاس 400Vسے 11kVتک 3فیز کنکشنز موجود ہیں درخواست جمع کرانے کے اہل ہیں۔

درخواست کی منظوری کا عمل مکمل ہونے کے بعدبجلی کی مجموعی خریدوفروخت کے بعد متعین ٹیرف کے مطابق صارف کو بلنگ کی جائے گی۔درخواست کے عمل کو آسان بنانے کیلئے تمام ضروری معلومات اور درخواست فارم کے الیکٹرک کی ویب سائٹ پرموجود ہیں۔

ترجمان کے الیکٹرک کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ’ہم ایسے صارفین سے درخواستیں وصول کررہے ہیں جو اپنے روف ٹاپ سولر پی وی پینلز یا پھرسولر جنریٹرز کے ذریعے حاصل ہونے والی زائد بجلی کو فروخت کرنا چاہتے ہیں۔

نیٹ میٹرنگ کی سہولت حاصل کرنے والے تمام خواہش مند صارفین سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ تمام تر تفصیلات کیلئے کے الیکٹرک کی ویب سائٹ وزٹ کریں۔

کے الیکٹرک کی جانب سے درخواست کی منظوری اور دو طرفہ میٹر کی تنصیب کے عمل کے بعد صارفین اضافی بجلی کی خریدو فروخت شروع کرسکتے ہیں۔

سولر پی وی ایکوئپمنٹ کی تنصیب کیلئے وینڈر کا آلٹرنیٹ انرجی ڈیویلپمنٹ بورڈ سے منظور شدہ ہونا لازمی ہے۔پاکستان میں قابل تجدید توانائی کے حصول کیلئے پاور ڈویژن کے زیر سرپرستی کام کرنے والا ادارہ ہے جووفاقی حکومت کی جانب سے قائم کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں کے الیکٹرک کی طرف سے 50ایم ڈبلیو سولر پاور پروجیکٹ سے متعلق اَوَرسن پاکستان لمیٹڈ کے ساتھ پاور پرچیز ایگریمنٹ کیا جاچکا ہے جس کے کمرشل آپریشنز کا آغاز رواں سال میں متوقع ہے۔

تازہ ترین