ملتان میں قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے اگلی پیشی پر مفتی عبدالقوی کو پیش ہونے کا حکم دے دیا ۔
ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج عبدالرشید عابد کیعدالت میںآج قندیل کے قتل میں ملوث اُس کے بھائی وسیم اور کزن حق نوازکو پیش کیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق مختصر سماعت کے بعد عدالت نے 3 فروری کو دوبارہ سماعت کا حکم دیتے ہوئے مفتی عبدالقوی کو بھی 3 فروری کی سماعت میں پیش ہونے کے لئے نوٹس جاری کرنے کا حکم دے دیا ۔
واضح رہے کہ قندیل بلوچ کو گزشتہ سال 15 جولائی کی شب قتل کیا گیا تھا ۔