• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی جیت مومنٹ آف دی ایئر قرار

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی جیت کو مو منٹ آف دی ائیر جبکہ فاسٹ بالر حسن علی کو ایمرجنگ پلیئر آف دی ائیر قرار دیا ہے۔

آئی سی سی کے سالانہ ایوارڈز کا اعلان آج دبئی میں کیا گیاجس میں ایمرجنگ پلیئرآف دی ائیر کی کیٹیگری میں پاکستان کی جانب سے حسن علی اور شاداب خان کے علاوہ بھارتی اسپنر کلدیب یادیو اور انگلش بیٹسمین ڈیوڈ مالان کو بھی نامزد کیا گیا تھا، تاہم ایوارڈ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں 13 وکٹیں حاصل کرنے والے حسن علی کے حصے میں آیا۔

ایوارڑز مقابلے میں پاکستان کی چیمپئنز ٹرافی میں جیت کو مو منٹ آف دی ائیر قرار دیا گیا۔ قومی ٹیم نے گزشتہ سال فائنل میں بھارت کو شکست دے کر چیمپئنز ٹرافی جیتی تھی۔

آسٹریلوی کپتان اسٹون اسمتھ آئی سی سی ٹیسٹ کرکٹر آف دی ائیر قرار پائے ۔ انہوں نے 16 ٹیسٹ میچز میں 1875 رنز اسکورکئے۔اسمتھ کے علاوہ اس کیٹیگری میں اسپنر ناتھن لیون، بھارتی ویرات کوہلی، کیوی قائد کین ولیمسن، جنوبی افریقی پیسر کاگیسو ربادا اور انگلش بولر جیمز اینڈرسن کے نام شامل تھے۔

افغانستان کے اسپنر راشد خان ایسوسی ایٹ پلیئر آف دی ایئر قرار پائے ۔

امپائرنگ کے شعبے میں جنوبی افریقا کے میرائس ایراسمس امپائر آف دی ائیر قرار پائے ۔ انہوں نے گزشتہ سال بھی بہترین امپائر کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

تازہ ترین