• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روہت شیٹھی کی ثانیہ مرزا کی زندگی پر فلم بنانے میں دلچسپی

Interested In Making A Movie On Sania Mirzas Life Rohit Shetty

نامور بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی زندگی پر بھی فلم بنے گی۔

جی ہاں، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بولی وڈ میں کئی بلاک بسٹر فلمیں دینے والے بھارتی ہدایتکار روہٹ شیٹی نے ثانیہ مرزا کی بائیو گرافیکل فلم بنانے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق روہٹ شیٹی کا اپنے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ وہ دل سے بھارتی ٹینس اسٹار کی زندگی پر ایک بائیو پک بنانا چاہتے ہیں۔

واضح رہے ایسا پہلی بار ہے کہ روہت شیٹی نے کسی بائیو پک پر کام کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے جبکہ وہ ʼگول مال اگینʼکی شاندار کامیابی کے بعد ان دنوں اپنی نئی فلم ʼسمباʼکی تیاری میں مصروف ہیں جس میں رنویر سنگھ پولیس آفیسر کے روپ میں مرکزی کردار میں نظار آئیں گے جو رواں سال 28دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

 

تازہ ترین