• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلوانیا میں دنیا کی مشکل ترین ریس کا انعقاد

سلوانیاکی وادی میں دنیا کی مشکل ترین ریس کا انعقاد کیا گیا۔

ریڈ بل400نامی اس ریس میں دنیا بھر سے آئے ایتھلیٹس نے حصہ لیا جنہیں400میٹر کا فاصلہ انتہائی برق رفتاری سے طے کرنا تھا۔

عام ریسوں سے ذرا مختلف ،ذرا ہٹ کے اس ریس کے شرکاء عمودی ڈھلوان کی طرف دوڑتے نظر آئے۔اونچائی کی طرف کم وبیش200میٹر کا فاصلہ طے کرنے کیلئے ریسرز اپنی ہمت کا امتحان لیتے نظر آئے۔

انتہائی بلندی کی طرف جاتے ریمپ پر آگے کی جانب بڑھنے اور دوسروں پر سبقت لیجانے کیلئے دنیا بھر سے درجنوں کی تعداد میں شرکاء بیحد جدوجہد کرتے دکھائی دیے۔

 

تازہ ترین