• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان رواں سال بھی’دس کا دم ‘ کریں گے

Salman Khan Will Also Do This Years Dus Ka Dum

بگ باس 11کے بعد سلمان خان نے نئے شو’دس کا دم‘ کے پرموز شوٹ کروانے کے لیے تیاری شروع کر دی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان حال ہی میں بگ باس 11 کے شو کی بہترین میزبانی کر کے فارغ ہوئے ہیں جس کی ونر شلپا شندے رہیں تاہم اب سننے میں آیا ہے کہ سلمان خان فروری کے شروع میں ایک اور شو ’دس کا دم‘ کے پرومو ز کی شوٹنگ کے لیے تیاری کر رہے ہیں ۔

’دس کا دم‘ کی شوٹنگ کا آغاز فروری کے پہلے ہفتے سے شروع ہو جائے گاتاہم اس شو کو ناظرین کے لیے باقاعدہ طور پر رواں سال کے وسط میں پیش کیا جائے گا۔

’دس کا دم‘ کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ اس کو بھی کون بنے گا کروڑ پتی جتنا ہی وقت دیا جائے بلکہ اس کے اختتام کے وقت میں 15 دن کا اضافہ کیا گیاہے۔

 

تازہ ترین