• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی کھانوں کی لذت چینوں کو بھی بھا گئی اور وہ ان کھانوں کی لذت کی لائقہ مند خوشبو میں بندھ کر رہ گئے۔ نہ صرف کھانوں کو پسند کیا، اس سے پوری طرح لطف اندوز ہوئے بلکہ اپنے دارالحکومت ’بیجنگ‘ میں ’پاکستان فوڈ فیسٹیول‘ کا اہتمام کرڈالا۔

Pakistan-food-festival_01

پر لطف اور مصالحے دار کھانوں کا فیسٹیول سجے اور پاکستانی موسیقی اس کا مزا دوبالا نہ کرے یہ بھلا کس طرح ممکن ہے۔ چنانچے فوڈ فیسٹیول کے ذریعے پاکستانی موسیقی کو بھی چینی سرزمین پر پروان چڑھنے کا موقع مل گیا۔

پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے کرائےجا نے والے ’پاکستان فوڈ فیسٹیول‘ 17 جنوری کو شروع ہوا اور 23 جنوری تک جاری رہے گا۔

Pakistan-food-festival_00

فیسٹیول کا ایک مقصد پاکستان اور چین کے درمیان کھانے کے ذریعے ثقافتی تعلقات کو مزید مضبوط کرنا بھی ہے۔

سرینا ہوٹل کے مشہور پاکستانی شیف فیسٹیول کا حصہ بننے کے لیے بیجنگ میں واقع ’چائنہ ورلڈ ہوٹل‘ میں موجود ہیں جہاں وہ اپنی ماہرانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے میزبانوں کا دل لوٹ رہے ہیں۔

china 01_l

چین میں مقیم پاکستانی سفیر مسعود خالد کا کہنا ہے کہ اس فوڈ فیسٹیول میں سندھ اور پنجاب کی بےحد پسند کی جانے والی ڈش بریانی اور حلیم پیش کی جائےگی۔

اس کے علاوہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے کباب، سجی، تندوری نان اور دیگر کھانوں سمیت پاکستان کی روائتی سوئٹ ڈششز بھی شامل ہیں جبکہ موسیقی رئیس احمداور ان کی ٹیم نے ترتیب دی۔

Pakistan-food-festival_02_l

انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستانیوں کے ساتھ ہی چینیوں کی بڑی تعداد بھی پاکستان فوڈ فیسٹیول میں شرکت کرے گی۔

ممبر آف چائنہ پیپلز پولیٹکل کنسلٹیٹو کمیٹی کے پروفیسر ہوانگ جی فو ،چین کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ڈینگ زی جُن اور سفیر(ریٹائرڈ)، چائنہ پاکستان فرینڈشب ایسوسی ایشن کے صدرشا زو کینگ فیسٹیول کے اعزازی مہمان تھے۔

تازہ ترین