• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمسن عاصمہ زیادتی و قتل کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرار داد

Resolution Present In Punjab Assembly Against Asma Rape And Murder

مردان میں چار سالہ بچی عاصمہ کے زیادتی کے بعد قتل کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی۔ قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن اسمبلی حنا پرویز بٹ نے جمع کرائی۔

قرارداد کے متن کے مطابق پنجاب کا ایوان بچی کے والدین سے ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتا ہے، معصوم بچیوں کے ساتھ زیادتی کے بڑھتے واقعات شرمندگی کا باعث ہیں۔

کے پی پولیس اور عمران خان کے دعوؤں کا پول بھی کھل گیا ہے، ڈی جی خان اور مردان کا واقعہ کے پی حکومت کے لئے انتہائی شرمندگی کا باعث ہے، زینب قتل پر سیاست چمکانے والے سیاستدانوں کے منہ پر عاصمہ کا قتل ایک طمانچہ ہے۔

تازہ ترین