• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی میں یہ تبدیلی آئی کہ لوگوں کو تخت بنی گالہ آنا پڑرہا ہے، بشریٰ گوہر

Only Change In Kp Is People Came To Bani Gala For His Need Bushra Gohr

عوامی نیشنل پارٹی کی رہنما بشریٰ گوہر نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں تبدیلی یہ ہوئی ہے کہ لوگوں کو اب تخت بنی گالہ آنا پڑرہا ہے، یہ تباہی والی تبدیلی کی سونامی لے کر آئے ہیں۔

خیبرپختونخوا کے سب انجینئرز کا عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ میں دھرنا چوتھے روز بھی جاری ہےخیبرپختونخوا کے سب انجینئرز سے اظہار یکجہتی کے لئے اے این پی کی رہنما بشریٰ گوہر دھرنے میں پہنچ گئیں ۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بشریٰ گوہرنے کہا کہ اے این پی کی پوری سپورٹ سب انجینئرز کے ساتھ ہے،پختونخوا میں جب مشکل وقت آتا ہے تو اے این پی ہی میدان میں کھڑی ہوتی ہے،یہ کیسے لیڈر ہیں جو مظاہرین کا پانی بھی بند کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ کنٹینر کی سیاست ختم کریں،پختونخوا کے وسائل باہر استعمال ہورہے ہیں،عمران خان کے دھرنوں کی سیاست سے ہم تنگ آچکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بنی گالہ کے باہر بڑی تعداد میں انجینئرز موجود ہیں جبکہ خیبرپختونخوا کے سب انجینئرزنے دھرنا اپ گریڈیشن کے لیے دے رکھا ہے۔

مظاہرین نے کہا کہپنجاب میں سب انجینئرز کو 11 گریڈ سے 16 کر دیا گیا ہے، ہمارے صوبے خیبر پختونخوا میں انجینئرز کو نظر انداز کیا گیا ہے، خیبرپختونخوا حکومت انجینئرز کے عہدے کو اپ گریڈ کرے، 17 مئی کو آئے تھے عمران خان نے وعدہ کیا لیکن مطالبہ پورا نہیں کیا گیا۔

تازہ ترین