• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمنٹ کے لیے لعنت کا بڑا ہلکا لفظ استعمال کیا،عمران خان

Use A Very Polite Word Of Curse For Parliament Imran Khan

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے لیے لعنت کا بڑا ہلکا لفظ استعمال کیا ،سخت الفاظ استعمال کرنا چاہتا تھا ، شکر کریں خود پر کنٹرول کرلیا،خواجہ آصف اور نواز شریف جیسے لوگوں نے اسمبلی کو تباہ کیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں ایک مافیا اورکریمنلز بیٹھے ہیں، ایسی پارلیمنٹ کی کیسے عزت کروں۔

چیئرمین تحریک انصاف کا خواجہ آصف کو ملک کے لئے سیکیورٹی رسک قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کہ دنیا کا کون سا وزیر خارجہ باہر نوکری کرتا ہے،عمران خان نے نواز شریف کے خلاف کرپشن کے نئے ثبوت نیب کو دینے کا بھی اعلان کیا۔

عمران خان نے کہا کہ خواجہ آصف کے بینک اکاونٹس سے امریکا پیسے جارہےہیں جو ان کی بیوی کو ملتےہیں،خواجہ آصف سے بڑا کوئی جھوٹا انسان ہوسکتاہے؟عدالت میں جھوٹ بولنے والے کےلیے اسمبلی قانون بناتی ہے۔

چیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ خواجہ آصف اور نواز شریف جیسے لوگوں نے اسمبلی تباہ کی ، خواجہ اقامہ آصف نے آج اسمبلی میں بہت دھواں دھار تقریر کی۔

عمران خان نے کہا کہ مجھے کیوں نکالا گیا کی آج دوسری قسط پیش کرتا ہوں،یہ کہتے ہیں انہیں اقامہ پر نکالا، بڑا ظلم ہوا۔1992 کے بعد شریف خاندان کی دولت میں بے پناہ اضافہ ہوا،حدیبیہ پیپر ملز کے ذریعے انہوں نے منی لانڈرنگ کی ۔

انہوں نے کہا کہ ہل میٹل سے متعلق ہماری ٹیم نے نئے انکشافات کیے ہیں، چوری کرکے پیسا ملک سےباہرلےجانے کو منی لانڈرنگ کہتےہیں۔

ان کا کہنا تھا نواز شریف نے80کروڑ روپے مریم نواز کے نام کردیے، ہل میٹل 114کروڑ 68لاکھ روپے نواز شریف کو بھیج چکی تھی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ پنجاب پولیس سےمنی لانڈرنگ کراتے ہیں تواسکا برا حال ہونا ہی ہے۔

چیرمین پی ٹی آئی نے24کروڑروپے کی رقم ڈرائیورز کو نہیں مل رہی تھی،یہ منی لانڈرنگ کررہےہیں،یہاں سے جانے والا کالا دھن سفید ہوکر واپس آتا تھا،نواز شریف کا ڈرائیور 18کروڑ روپے بھیجتاہے،پھرجاتی امرا کا ڈرائیور پنوں 5کروڑ روپےایک شخص کو بھیج رہاہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ سارا منی لانڈرنگ کا ایک طریقہ ہے، یہ لوگ اپنے ملازمین سے منی لانڈرنگ کراتےہیں۔

عمران خان نے کہا کہ نیب نے وزیراعلیٰ پنجاب کو طلب کرکے بہت زبردست کام کیاہے، کرپشن کے خلاف کارروائی کے لئے قوم چیئرمین نیب کی طرف دیکھ رہی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ ایک عمارت ہے پارلیمنٹ میں چوروں کا مافیا بیٹھ گیا ہے،میں کیسےایسی پارلیمنٹ کی عزت کروں جہاں کرمنل بیٹھےہوئے ہیں، یہ کیسی پارلیمنٹ ہے جس میں وزیراعظم نے کھڑے ہوکرجھوٹ بولا۔

انہوں نے کہا کہ کل کے احتجاج کا مقصد انسانیت کی خاطر تمام سیاسی جماعتوں کا متحدہوناتھا،کل کے احتجاج کا مقصد لوگوں کا ہجوم دکھانانہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ کیوں ایاز صادق نے الیکشن کمیشن میں میرا ریفرنس بھیجا اور نواز شریف کانہیں بھیجا۔

تازہ ترین