• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قطر فیسٹیول، بالی ووڈ فیشن شو میں کرینہ کپور بنیں دلہن

قطر میں سالانہ فیسٹیول کے آغاز پر بالی ووڈ فیشن شو کا انعقاد کیا گیا جس میں اداکارہ کرینہ کپور نے دلہن کے روپ میں ریمپ پر جلوے بکھیرے۔

قطر کے دار الحکومت دوحا میں سالانہ شاپ قطر فیسٹیول (Shop Qatar Festival) کا آغاز ہوگیا ہے۔

رواں برس اس فیسٹیول میں بالی ووڈ فیشن شو کا بھی انعقاد کیا جارہا ہے جس میں بھارت کے معروف ڈیزائنرز اپنا کلیکشن پیش کررہے ہیں۔

فیشن شو کے افتتاح پر بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور نے دلہن کا روپ دھار کر ریمپ پر اینٹری دی تو دیکھنے والے انہیں دیکھتے ہی رہ گئے۔

واضح رہے کہ 7فروری تک جاری رہنے والے اس فیسٹیول میں مختلف ایونٹس کا انعقاد کیا جارہا ہے جن میں لوگوں کی بڑی تعداد شرکت کررہی ہے۔

تازہ ترین