• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر فیروز لہڑی کے بیٹوں کی بلاول سے ملاقات، پی پی میں شمولیت

Mir Ferozs Son Meets Bilawal And Join Ppp

بلوچستان کے قبائلی رہنما اور ٹرانسپورٹر میر فیروز خان لہڑی کے دو بیٹوں میر ذوالفقار لہڑی اور میر ممتاز لہڑی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں میر ذوالفقار لہڑی اور میر ممتاز لہڑی نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے بلوچستان میں پیپلزپارٹی کے لیے اہم کردار ادا کرنے کےعزم کا بھی اظہار کیا۔

بلاول ہاؤس کراچی میں ہونے والی ملاقات میں پیپلزپارٹی بلوچستان کے صدر حاجی علی مدد بھی موجود تھے۔

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے لہڑی برادران کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کیا گیا۔

تازہ ترین