• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نقیب اللہ کی ہلاکت ، سندھ اسمبلی میں قرار داد جمع

The Death Of Naqibullah The Prohibition Of Sindh Assembly

تحریک انصاف نے نقیب اللہ محسود کے مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت کے خلاف قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرا دی، قرار داد میں تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

قرارداد تحریک انصاف کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خرم شیرزمان نے جمع کرائی۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ملیر میں فاٹا کے نوجوان نقیب اللہ محسود کو این کاؤنٹر اسپیشلسٹ نے پولیس مقابلے میں شہید کردیا، آئے روز پولیس مقابلوں میں بعض بے گناہوں کو مارا جارہا ہے، نقیب اللہ محسود کے قتل کی عدالتی تحقیقات کرائی جائے۔

قرارداد ایوان میں جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم شیرزمان کا کہنا تھاکہ نقیب محسود کو جعلی پولیس مقابلے میں مارا گیا، چیف جسٹس سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس واقعہ کا از خود نوٹس لیں۔

ان کا کہنا تھاکہ ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے ہاتھوں مبینہ پولیس مقابلے میں نواجوان نقیب اللہ محسود کی ہلاکت کا معاملہ سوشل میڈیا پر زیر بحث آنے کے بعد بلاول بھٹو زرداری نے بھی نوٹس لیا ہے اور وزیرداخلہ سندھ کو انکوائری کرنے کی ہدایت کی ہے۔

سہیل انور سیال نے ڈی آئی جی ساؤتھ آزاد خان کو انکوائری کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔

تازہ ترین