• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیالی عینک، ٹرمپ کے پارٹی سینیٹر سوشل میڈیا پر مذاق بن گئے

عمر کا تقاضہ یا عادت سے مجبوری؟ٹرمپ کی پارٹی کے سینیٹر سوشل میڈیا پر مذاق بن گئے۔

کبھی کبھی انسان سے ایسی غیر ارادی حرکتیں سر زد ہوجاتیں ہیں جو اس کے لیے شرمندگی جبکہ دیکھنے والوں کے لیے ہنسی کا سامان لیے ہوتی ہیں۔

ایسا ہی ایک واقعہ سینیٹ کمیٹی کے اجلاس میں اس وقت پیش آیا جب امریکی ریاست یوٹاہ کے ریپبلکن سینیٹراورن ہیچ اجلاس کے دوران اپنا وہ چشمہ اتارنے لگے جو انہوں نے پہنا ہی نہیں تھا۔

کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوجانے والے یہ مناظر جہاں 83سالہ ریپبلکن سینیٹر کے لیے شرمندگی کا باعث بن گئے وہیں سوشل میڈیا پر لوگ ان کو دیکھ کر خوب محظوظ ہورہے ہیں۔

تازہ ترین