• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمال مہارت والی صرف 16سالہ امریکی لڑکی نے 365پونڈ وزن اُٹھاتے ہوئے ویٹ لفٹنگ کا شاندار مظاہرہ کیا۔

یوں تو ویٹ لفٹنگ اپنی نوعیت کی ایک مشکل ترین مشق ہے جس میں بڑے بڑے بھی ناکام ہوجاتے ہیں لیکن اس امریکی لڑکی کی مہارت کی داد دینی پڑے گی جوکم عمری میں بھاری بھرکم وزن اُٹھا کر ویٹ لفٹنگ کا شاندار مظاہرہ کر رہی ہے۔

امریکی ریاست نیو جرسی سے تعلق رکھنے والی نومی کٹن نامی سولہ سالہ لڑکی نہ صرف ویٹ لفٹنگ کی ماہر ہے بلکہ جمناسٹک اور مارشل آرٹ کی شاندار صلاحیت بھی رکھتی ہے۔

اپنی ویٹ لفٹنگ مہارت کے باعث وہ 365پونڈ تک کا وزن با آسانی اُٹھا سکتی ہے اور ایک چیمپئن بننے کیلئے باقاعدہ تربیت بھی لیتی ہے۔

تازہ ترین