• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: خشک دودھ میں سیسے کی زائد مقدار کا انکشاف

Leed Founds In Dry Milk In Karachi

حالیہ تحقیق کے مطابق کراچی میں فروخت ہونے والے خشک دودھ میں سیسے جیسی مضر دھات کی مقدار پریشان کن حد تک زیادہ ہے۔

جی ہاں، مہمانوں کیلئے اور گھروں میں اکثر شام کی چائے کے ساتھ بیکری کی اشیاء یا مٹھائی کا اہتمام کیا جاتا ہے لیکن ریفریشمنٹ کے نام پر ہم کیا کھارہے ہیں ،کیا کوئی یہ جانتا ہے۔

بیکری سے جو اشیا ء خریدی جاتی ہیں، جو مٹھائیاں مزے مزے سے کھائی جاتی ہیں اور ہوٹلوں کی چائے پیتے ہیں ان میں کھلا خشک دودھ استعمال ہوتا ہے جو انسانی صحت کے لئے انتہائی نقصاندہ ہے۔

جامعہ کراچی کے شعبہ انوائرمینٹل اسٹڈیز کے ماہرین نے کراچی کے 11 علاقوں سے خشک دودھ کے 33 نمونوں کی جانچ کی جن کے نتائج انسانی صحت کے حوالے سے انتہائی پریشان کن ہیں۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ خشک دودھ کی تیاری میں حفظان صحت کے اصولوں کا خیال نہیں رکھاجاتا، تحقیق میں کھلے خشک دودھ میں دیگر دھاتوں سمیت سیسہ کی زائد مقدار کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

ماہرین کہتے ہیں کہ کھلا خشک دودھ اکثر والدین بچوں کو بھی پلاتے ہیں جن سے نہ صرف ان کی نشوونما متاثر ہوتی بلکہ ان کے ننھے ذہنوں پر بھی منفی اثر پڑتا ہے، اگر آپ کو جلدی غصہ آجاتا ہے اور یاد داشت کم ہے تو ماہرین کہتے ہیں کہ یہ علامات ہیں کہ آپ کے جسم میں سیسہ کی غیر ضروری مقدار موجود ہے۔

 

تازہ ترین