• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی حملوں کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں،لبنانی آرمی چیف

Ready To Face Any Israeli Aggression Lebanese Army Chief

لبنانی مسلح افواج کے سربراہ جنرل جوزف عون کا کہنا ہے کہ ہم اسرائیلی حملوں کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

Lebnese-Army-Chief222

چیف آف جنرل اسٹاف جوزف عون نے مختلف مختلف ممالک کے لبنان میں فوجی مشنز پر مشتمل وفد سے ملاقات میں "اسرائیل سے خطرات" اور دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف گزشتہ برس سر انجام دیے گئے"کوہساروں کی صبح" نامی آپریشن کے بارے میں آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ سن 2006 میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان 34 دنوں تک جاری رہنے والی جنگ کو نکتہ پذیر کرنے والی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار داد پر عمل درآمد کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

ہم جنوبی سرحدوں پر اقوام متحدہ کی امن فوج اور اس کی 1701 نمبر کی قرار داد کے ساتھ رابطے کی شکل میں استحکام کو قابل دوام کی ماہیت دینے کے لیے کوشاں ہیں، علاوہ ازیں ہم اسرائیل کی جانب سے بھی ممکنہ حملے کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

تازہ ترین