• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی لڑکی کا ہاتھ سے اینٹیں توڑنے کامظاہرہ

ہاتھ ہے یا ہتھوڑا،چینی لڑکی نے اپنے ہاتھ سے اینٹیں توڑنے کا ایسا حیرت انگیز مظاہرہ کیا کہ دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔

یوں توخواتین کو صنف نازک کہا جاتا ہے لیکن ویڈیو میں نظر آنے والی اس چینی حسینہ کے تو کیا ہی کہنے کہ جو اپنے ہاتھ سے اینٹیں توڑنے کا حیرت انگیز مظاہرہ کر رہی ہے۔

چین سے تعلق رکھنے والی فولادی ہاتھ کی مالک لڑکی کی مہارت کی داد دینی پڑے گی جس نے اپنے ہاتھ سے اینٹوں کو یوں دو حصوں میں تقسیم کردیا کہ جیسے یہ اُس کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہو۔

اس دوران نہ ہی مارشل آرٹ کی ماہر لڑکی کا ہاتھ ٹوٹا نہ ہی زخمی ہوا۔

فولادی ہاتھ والی چینی حسینہ کے اس حیرت انگیز صلاحیت پردیکھنے والے بھی دنگ رہ گئے اور اُسکی طاقت و مہارت کی خوب داد دی۔

تازہ ترین