• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قازقستان میں مسافر بس میں آگ لگنے سے 52 افراد ہلاک

Passenger Bus Caught Fire In Kazakhstan 52 People Killed

وسطی ایشیائی ملک قازقستان میں ایک مسافر بس میں آگ لگنے سے 52 افراد ہلاک ہو گئے ۔ جبکہ پانچ بچنے والوں کو طبی امداد کی فراہمی کے بعد روانہ کردیا گیا۔

Kazkhastan222

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ملک کے شمال مغربی علاقےاکتوب میں پیش آیا۔ بس میں سوار محض پانچ افراد بچ نکلنے میں کامیاب ہو سکے۔ حادثے کے وقت بس میں 55 مسافر اور دو ڈرائیور سوار تھے ۔

Kazkhastan333

وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق ابھی تک یہ واضح نہیں کہ بس کے مسافر قازقستان کےشہری تھے یا غیر ملکی تھے۔تاہم کہا جارہا ہے کہ زیادہ تر مسافر ازبک شہری تھے۔

تازہ ترین