• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹوکیو، ویڈیو گیم ٹیٹرس کے دیوانوں کا اجتماع

جاپان کے درالحکومت ٹوکیو میں مشہور ویڈیو گیم ٹیٹرس کھیلنے کے دیوانوں کا اجتماع ہوا، بلند و بالا عمارتیں اور کئی فٹ چوڑے فلورز پر دلچسپ گیمز کھیلتے دکھائی دئیے۔

یوں تو ٹیٹر س کھیل دنیا بھر میں بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبولیت کا حامل ہے تاہم ٹوکیو میں ٹیٹرس سمیت کئی پرانی گیمز کے دیوانوں کا اجتماع ہوا جہاں نوجوان بلند و بالا عمارتوں اور کئی فٹ چوڑے فلورز پر یہ گیمز کھیلتے دکھائی دئیے۔

ماہرین کی ٹیمز نے ہزاروں ایل ای ڈی لائٹس کو اس عمارت کی کھڑکیوں میں نصب کر دیا جو اس بلڈنگ کے سامنے سڑک کے کنارے موجود کمپیوٹرائز نظام کے ساتھ منسلک تھی۔

اس روشنی کے ذریعے لو گوں نے رات کے اندھیرے میں سڑک پر کھڑے ہو کر ا س عمارت پر ویڈیو گیم کھیلا اور اس انوکھی تفریح سے محظوظ بھی ہوئے۔

تازہ ترین