• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس میں ہوا فلم دی گریٹیسٹ شو مین کا پریمیئر

معروف ہالی وڈ اداکار ہیو جیک مین اور زیک ایفرون کی نئی بائیو گرافیکل میوزیکل ڈرامہ فلم دی گریٹیسٹ شو مین کاپیرس میں رنگا رنگ پریمیئر منعقد کیا گیا۔

تقریب میں فلم کی کاسٹ نے شرکت کی، ریڈ کارپٹ پر فلم کے ستاروں نے ایسا رنگ جمایا کہ دیکھنے والے داد دئیے بغیر نہ رہ پائے اور مداحوں نے اپنے پسندیدہ ستاروں کا پر جوش استقبال کیا۔

ہدایت کارمائیکل گریسی کی اس ڈرامہ فلم کی کہانی حقیقی واقعات پر مبنی ہے جو رنگلنگ بروس اور برمن اینڈ بیلے سرکس کے بانی اور معروف بزنس مین پی ٹی بارنم کی زندگی کی عکاسی کر رہی ہے جن کے سرکس کی اتنی پذیرائی ہوئی کہ بچے بڑے سب ہی ان کے دیوانے ہو گئے۔

لورن مارک اورجینو ٹوپنگ کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار ہیو جیک مین نے نبھایا ہے۔

زیک ایفرون، مشیل ولیئم، ربیکا فرگیوسن اورزینڈایا سمیت دیگر کئی اداکار اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔

حقیقی واقعات کی عکاسی کرتی اس میوزیکل ڈرامہ فلم کو ٹوینٹیتھ سینچری فوکس کے تحت فرانس میں24جنوری کو سنیماگھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دیا جائےگا۔

تازہ ترین