• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا کے شہر وینکوور کے مقامی اسٹیڈیم میں ہر انداز کی کشتیوں پر مبنی 56ویں سالانہ انٹرنیشنل بوٹ شو کا آغاز ہوگیا ہے۔

وینکوور انٹرنیشنل بوٹ شو2018ء نامی اس بین الاقوامی نمائش میں پُرتعیش تفریحی کشتیوں سے لے کر بادبانی کشتیاں، سیلنگ بوٹس اور دیگر مختلف اسٹائل اور سائز کی سینکڑوں کشتیاں نمائش کے لیے پیش کی گئی ہیں۔

اس بوٹ شو میں مختلف ممالک سے 250سے زائدکشتی ساز کمپنیاں شرکت کررہی ہیں جنہوں نے مشترکہ طور پرکئی ملین درہم کی کشتیاں یہاں نمائش کیلئے رکھی ہیں۔

کئی سال پہلے شروع ہونے والے اس بوٹ شو میں بدلتے دور کے ساتھ بتدریج بہتری آتی گئی اور رواں سال اس نمائش میں جہاں کشتیوں کے اندرونی و بیرونی اسٹائل کو خصوصی توجہ حاصل رہی وہیں ان پُرتعیش کشتیوں کو دیکھنے ہزاروں افراد یہاں کا رُخ کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ17جنوری سے باقاعدہ طور پر شروع ہونے والا یہ بوٹ شو 4روز تک جاری رہنے کے بعد 21جنوری کو اختتام پذیر ہوگا۔

تازہ ترین