• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منی لانڈرنگ کا جھوٹا کیس: کشمیریوں کے خلاف چارج شیٹ پیش

Fake Case Of Money Laundering Charge Sheet Presented Against Kashmiris

منی لانڈرنگ کے جھوٹے کیس میں گرفتار حریت رہنماؤں اور کشمیری تاجر کے خلاف بھارتی ایجنسی نے چارج شیٹ عدالت میں پیش کردی،چارج شیٹ میں 12 افراد کے نام شامل کئے گئے ہیں۔

بھارتی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے جھوٹے کیس میں حریت رہنماؤں سمیت 12 کشمیریوں کے خلاف چارج شیٹ عدالت میں پیش کی ہے ، ایک ہزار سے زائد صفحات کی چارج شیٹ میں حزب اللہ کے سربراہ سید صلاح الدین کا نام بھی شامل کیا گیا ہے۔

جس میں بھارت کے خلاف جنگ کرنے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔این آئی اے نے عدالت سے مزید تفتیش جاری رکھنے کی اجازت بھی طلب کی ہے ۔

تازہ ترین