• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کویت میں پہلے ایوی ایشن شو کا آغاز ہوگیا ہے، جس میں میزبان کویت سمیت دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی تقریباً150 ایوی ایشن کمپنیوں نے شرکت کی ہے۔

کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منعقد ہونے والے اس ایونٹ کے دوران جدید جنگی اور مسافر بردار طیارے نمائش کے لیے پیش کیے گئے ہیں۔

اس 4روزہ ایونٹ کے آغاز پر شاندار ایئر شو کا بھی انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف ممالک کی ٹیموں نے فضاء میں طیاروں کے شاندار کرتب کا مظاہرہ کیا، جسے دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔

واضح رہے کہ یہ نمائش 20جنوری تک جاری رہے گی جبکہ اس دوران ہزاروں افراد یہاں کا رخ کریں گے۔

تازہ ترین