• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آندھی اور طوفان سے جرمنی، نیدرلینڈز اور بیلجیئم میں درخت اور مکانوں کی چھتیں اکھڑ گئیں، نیدرلینڈز سمیت مختلف ممالک کی شاہر اہوں پر سیکڑوں ٹرالر الٹ گئے، حادثات میں خاتون اور 2 فائر فائٹرز سمیت9 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے .

یورپ تیز طوفانی ہواؤں کے جھکڑوں کی لپیٹ میں آگیا۔ نیدر لینڈ میں طوفانی ہواؤں نے کئی درخت جڑوں سے اکھاڑ دیے۔سڑکوں پر چلنے والے بھاری بھرکم ٹرک اور کنٹینر ہوا کے زور سے الٹ گئے۔ 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے باعث طیارے بھی فضا میں ڈانواں ڈول ہوتے رہے۔

ایمسٹرڈیم ایئرپورٹ پر ڈھائی سو سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ منہ زور ہوا، گھروں کی چھت پر لگے ٹائلز بھی اڑا لے گئیں۔یہی نہیں، راہ چلتے افراد بھی قلابازیاں کھاتے دکھائی دیے۔

طوفانی ہواؤں کے باعث نیدرلینڈ سے جرمنی کے درمیان ٹرین سروس معطل کردی گئی ہے۔ آسٹریا میں بھی ٹرین سروس کو معطل کرنا پڑا۔

ادھر برطانیہ میں بھی مختلف مقامات پر ایک سو دس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہواؤں نے شہریوں کو مشکلات میں ڈالے رکھا۔

بجلی کی ٹرانسمیشن لائنوں پر درخت گرنے سے انگلینڈ میں ہزاروں گھر بجلی سے محروم ہوگئے۔

تازہ ترین