• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلین اوپن: فیڈرر، جوکووچ اور ہالیپ کامیاب

Federer Djokovic And Simona Marches Into 3rd Round Of Aussie Open

آسٹریلین اوپن کے دوسرے رائونڈ میں مزید اپ سیٹ ہوگئے، سوئٹزرلینڈ کے اسٹین سلاس وارنکا جبکہ خواتین میں کیرولینا پلسکووا،اگنسکا راڈونسکا اور ومبلڈن اوپن چیمپئن اسپین کی گاربین مگوروزا کا سفر ختم ہوگیا ہے۔

سیمونا ہالیپ یوجینی بوشارڈ کو ہرا کر تیسرے مرحلے میں پہنچ گئیں جبکہ نمبر2 سیڈ سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے جرمن حریف لینارڈ اسٹرف کو فارغ کیا۔

نوواک جوکووچ نے مونفلز کو ہرایا اور اسپین کی گاربین مگاروزا کو تائیوان کی سو وائی نے اسٹریٹ سیٹس میں مات دی۔

خواتین میں ماریا شراپوا نے لٹیویا کی اناستاسیا کو شکست دی جبکہ برطانیہ کی یوہانا کونٹا بھی دوسرے مرحلے میں ہار کر گھر لوٹ گئیں۔

اسٹین سلاس وارنکا کو غیر معرورف امریکی پلیئر ٹینی سینڈرجن نے زیر کیا، جرمنی کی سابق عالمی نمبر ایک اینجلک کربر نے کروشیا کی ڈونا ویکک، نمبر چھ سیڈ جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلسکووا کی امیدوں کو برازیلی پلیئر بیٹریس ہدادمیا نے توڑا۔

 

تازہ ترین