• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور ایران کے درمیان مسافر ٹرین دوبارہ چلانے کا فیصلہ

Pak Iran Passenger And Cargo Train Restart Again

پاکستان اور ایران کے ریلوے حکام نے سیکورٹی کی صورت حال بہتر ہونے پر دونوں ممالک کے درمیان پندرہ روزہ مسافر ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایرانی حکام کے مطابق یہ ٹرین مشہد اور کُم سے چلے گی اور محرم سے قبل اس کا اجراء ہوگا،کوئٹہ اور زاہدان کے درمیان 16مال گاڑیاں بھی چلیں گی۔ پندرہ روزہ مسافر ٹرین کی بحالی کا فیصلہ وزارت ریلوے میں پاکستانی اور ایرانی ریلوے ماہرین کے مشترکہ اجلاس میں ہوا۔

اجلاس کی صدارت سیکرٹری ریلوے بورڈ زبیرشفیع غوری نے کی،ایرانی وفد کی قیادت ڈائریکٹر جنرل زاہدان ریلوے ماجد آرجونی نے کی، اجلاس میں تاجروں کے مطالبہ پر کوئٹہ اور زاہدان کے درمیان 16مال گاڑیاں چلانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

ایران کی جانب سے مجوزہ تاریخوں کے بارے میں بات چیت، تحفظ اور امن وامان کے پیش نظر مال برداری کی بکنگ کوئٹہ کے لئے زاہدان سے کرنے کو ترجیح دی گئی، لیکن امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے کے باعث پاکستان ریلوے ڈویژن اب اس پوزیشن میں ہے کہ ملک کے کسی بھی حصے میں مال بھجوایا جا سکتاہے۔

سپنز اور تفتان (ایم ایل تھری) سیکشن کی اپ گریڈیشن بھی زیر بحث آئی،(ایم ایل تھری)کی موجودہ فزیبلٹی سٹڈی کے لئے ʼʼدرخواست برائے تجویز ʼʼ جاری ہے اور 2018 ء میں مکمل ہوگی۔ اپ گریڈیشن میں ٹریکس کے ڈھانچے کی تبدیلی 183 ڈپس کی پلوں میں تبدیلی، پرانے پلوں کی تعمیر اور مکمل سگنل شامل ہیں۔

 

 

تازہ ترین