انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کو سری لنکا کے خلاف جیت کے لیے 189رنز کا ہدف ملا ہے۔ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں رسائی کے لیے پاکستان کو میچ جیتنا لازمی ہے ۔
پاکستان انڈر19 نے سری لنکاکےخلاف ٹاس جیت کربولنگ کافیصلہ کیا۔ سری لنکا کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49ویں اوور میں 188رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، جے ڈینیئل نے 53رنز بنائے، باندرا نے 37رنز کی اننگز کھیلی۔
پاکستان کی جانب سے سلمان شفقت نے تین اور شاہین آفریدی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔