• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Foreign Exchange Reserves Declined By 24 Crores

گزشتہ ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 24 کروڑ 85 لاکھ ڈالرز کی کمی ہو گئی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 12جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کی سطح 19ارب 77کروڑ 15 لاکھ ڈالرز رہے۔

سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر کی سطح 13 ارب 98 کروڑ 25 لاکھ ڈالرز سے کم ہوکر 13 ارب 69 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہ گئی اس طرح سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر میں 28 کروڑ 35 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی۔

کمرشل بینکوں کے ذخائر 3 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کمی سے 6 ارب 7 کروڑ 25 لاکھ ڈالرز کی سطح پر رہے ۔

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا سبب گزشتہ ہفتے کے دوران مرکزی بینک کی جانب سے بیرونی قرضوں اور دیگر مد میں ادائیگیاں ہیں۔

 

تازہ ترین