• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بکرا، ہرن اور بارہ سنگھا کی مشابہت رکھنے والا جانور

جانوروں کی کئی اقسام ایسی ہیں جو کئی دوسرے جانوروں کی’کراس‘ نسل کہلاتی ہیں۔ان میں کئی جانوروں کی مشابہت پائی جاتی ہے ، ایسے ہی ایک جانور سے ملیے جو بکرے، ہرن اور بارہ سنگھا سے مشابہت رکھتا ہے ۔ اس کا نام سائیگا ا ینٹیلوف ہے۔

شمالی امریکہ میں پائے جانے والے اس جانورکے شکار کی وجہ سے اس کی نسل معدوم ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے جس کی حفاظت کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

اس قسم کے جانوریورپ میں روس ، قازقستان،منگولیہ ،ترکمانستان اور ازبکستان میںایشیا اور جنوب مشرقی حصوں میں پایا جاتاہے۔

اس کے گوشت اور سینگوںکے حصول کی وجہ سے مقامی لوگ اس کاکثرت سے شکارکرتے ہیں۔روایتی چینی ادویات میں اس کے سینگ کا استعمال کیا جاتا ہے۔یہ 80میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ڈور سکتا ہے خاص طور پر جب اسے شکاریوں سے خطرہ محسوس ہو۔

سائیگا ا ینٹیلوف6 سے 10 سال کے درمیان زندہ رہ سکتے ہیں لیکن ان کی عمر عام طور پر بہت کم ہوتی ہے۔

 

تازہ ترین