• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ یونیورسٹی کے تحت دوسرے روز بھی پرچے آؤٹ

University Of Sindh Second Day Paperout

حیدر آباد ریجن میں سندھ یونیورسٹی کے تحت دوسرے روز بھی بی اے، بی کام اور بی ایس سی کے پرچے آوٹ ہونے کے باعث ملتوی کردیئے گئے۔ پرچے ملتوی ہونے پر طلبا نے غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

سندھ یونیورسٹی کے تحت حیدرآباد ریجن میں بی کام پارٹ ٹو ایڈوانس اکاونٹنگ، بی ایس سی پارٹ ٹو کیمسٹری اور بی اے پارٹ ٹو پولیٹیکل سائنس کے پرچے رات گئے آوٹ ہوگئے تھے۔

ذرائع کے مطابق جس کے بعد آج حیدرآباد، بدین، ٹھٹھہ، سجاول ٹنڈوالہ یار، ٹنڈو محمد خان، میر پورخاص اورعمر کوٹ میں پرچے ملتوی کردیئے گئے ہیں۔

وائس چانسلر سندھ یونیورسٹی ڈاکٹر فتح محمد برفت کے مطابق پرچہ آوٹ ہونے کے بعد امتحانی عمل برقرار نہیں رکھا جا سکتا تھا، بی اے، بی ایس سی، بی ایس سی اکنامکس، بی کام کے رہ جانے والے پرچوں کے تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

تازہ ترین