• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2001اور2003میں سنیما گھروں میں دھوم مچانے والی انجیلینا جولی کی بلاک بسٹرہالی وڈ ایکشن ایڈونچر فلم سیریز لارا کرافٹ؛ ٹومب ریڈر'واپسی کے لئے تیار ہے ۔

اسی سلسلے میں ایکشن سے بھرپور نئی ہالی وڈ ایڈونچر ڈرامہ فلم 'ٹومب ریڈر کانیا ٹریلرجاری کر دیا گیاہے۔ہدایتکاررووَر اوٹاؤنگ کی یہ فلم 2013کی ویڈیو گیم سے متاثر ہو کر بنائی گئی ہے جس کے مرکزی کردار میں انجلینا جولی کے بجائے اداکاری ایلشیاویکینڈر دکھائی دینگی جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں ڈینئیل وُو،وولٹن گوگنگز، ڈومینک ویسٹ، برنینڈوسینٹوس، ، ہینا جان کیمن، الیگزینڈرا وولیونم،الیگزینڈرا وولیوم اوراوٹونیو اکیل سمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں۔

گیری باربر اور گراہم کنگ کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک بار سے ایک مُہم جُو خاتون کے گِرد گھوم رہی ہے جو اپنے لا پتہ باپ کی تلاش کیلئے لا تعداد خطرات سے گزرتے ہوئے اپنا مقصد حاصل کرنے کی کوشش کرتی ہے ، اس خطرناک ایڈونچر کے دوران یہ خاتون کئی پوشیدہ رازوں پر سے پردہ اُٹھاتی ہے جو مرحلہ وار اسے اپنے باپ کے قریب تر پہنچادیتے ہیں۔ایکشن ، ایڈونچر، تھرل اور ڈرامے سے بھرپور یہ سنسنی خیز فلم وارنر بروس پکچرز کے تحت آئندہ سال 16مارچ کو نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔

لارا کرافٹ کا کردار سب سے پہلے 1996 میں پلے اسٹیشن کیلئے بنائی جانے والی گیم ٹومب ریڈر میں نظر آیا تھا۔اس گیم کی دنیا بھر میں اب تک چار کروڑ پچاس لاکھ سے زائد کاپیاں فروخت ہوچکی ہیں۔ گیم کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے ہی ٹومب ریڈر فلم بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔صرف یہی نہیں لارا کرافٹ اس لیے بھی مختلف ہے کیونکہ وہ کسی بھی ویڈیو گیم کی پہلی خاتون کردار ہیں جس کو فیچر فلم میں شامل کیا گیا ہو۔

تازہ ترین