• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روئی کی طرح سفید برف کی چادر پر تو سنجیدہ لوگوں کا موڈ بھی تبدیل ہوجاتا ہے اور ہر ایک کی کوشش ہوتی ہے کہ برفباری کے موسم کا بھرپور لطف اْٹھا کر ان لمحات کو یادگار بنا ڈالے۔

چین میں بھی برفیلے موسم میں جمی ہوئی جھیل پرمقامی بچوں کے درمیان برف کے گولے مارنے کی ایک انوکھی جنگ چھڑ گئی جس میں بڑی تعداد میں شرکت کیلئے کم عمر بچے پہنچے۔

انوکھی اور دلچسپ لڑائی کے بچے برف کے بڑے بڑے گولے بنا کر ایک دوسرے پر چڑھ دوڑے اور موسم کا بھرپور انداز میں لطف اٹھایا۔

اس دلچسپ لڑائی کے دوران اسنو مین بنا نے کا بھی مقابلہ ہوا جس میں بچے برف سے چھوٹے بڑے مجسمے بنانے کی بھی جدو جہد کرتے دکھائی دئیے۔

 

تازہ ترین