• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیر حمیدالدین سیالوی کل لاہور میں احتجاجی اجتماع سے خطاب کریں گے

Pir Hamiduddin Sialvi Will Address Protest Gathering Tomorrow In Lahore

سجادہ نشین سیال شریف پیر حمیدالدین سیالوی کی قیادت میں کل لاہور میں ایک احتجاجی اجتماع ہوگا جس میں وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کے استعفے اور راجہ ظفرالحق کمیٹی کی رپورٹ شائع کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق کل 12بجے کے بعد صوبے بھر سے کارکنوں کی آمد ہوگی اور بعد نماز ظہر کے بعد خطابات شروع ہوں گے۔

اجتماع میں گدی نشین، مشائخ، مریدین اور سنی جماعتوں کے کارکن شرکت کریں گے۔ اجتماع سے خادم حسین رضوی، ڈاکٹر اشرف آصف جلالی، صاحب زادہ حامد رضا اور سجادہ نشینوں کا خطاب ہوگا۔

پیر حمید الدین سیالوی اس سے پہلے لاہور میں 4 جنوری اور 13 جنوری کو احتجاج کی کال ملتوی کرچکے ہیں۔

تازہ ترین