• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زینب کےقاتل کی عدم گرفتاری پر پنجاب اسمبلی میں قرارداد

Zainabs Murderers Non Arrest Resolution In Punjab Assembly

زینب کے قاتل گرفتار نہ ہونے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع ہو گئی ،قرارداد رکن پنجاب اسبملی محمد سبطین خان نے جمع کروائی۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہےکہ ہفتہ گزر گیا، زینب کے قاتل گرفتار نہ ہونا حکومتی ناکامی ہے، صوبہ بھر میں بچوں اور بچیوں کے اغواء، زیادتی اور قتل کے واقعات تھم نہیں سکے۔

متن میں مزید کہا گیا ہے کہ محکمہ پولیس کی بروقت کاروائی نہ ہونے سےملزم آزاد گھوم رہے ہیں، حکومت اور پولیس اغواء اور قتل جیسے واقعات ر روک تھام کے لئے ٹھوس اقدامات کرے۔

متن کے مطابق بچوں کے اغواء، زیادتی اور قتل جیسے واقعات کے پیش نظر دہشت گردی اور فیملی کورٹس کی طرح الگ کورٹس کا قیام عمل میں لایا جائے۔

متن میں اغواء اور قتل جیسے واقعات کی روک تھام کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

تازہ ترین