• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی نائب صدرآج سے دورہ اسرائیل کا آغاز کریں گے

Us Vice President Will Trip To Israel Will Start

امریکا کے نائب صدر مائیک پینس آج سے اسرائیل کا اپنا پانچواں دورہ شروع کریں گے۔

مائیک پینس کے دورے میں بیت المقدس کو امریکا کی جانب سے اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کی بعد کی صورت حال کے علاوہ فلسطینی اتھارٹی کی امداد کو محدود کرنے کو ایجنڈے کے اہم موضوعات خیال کیا جا رہا ہے۔

اس دورے کے دوران وہ اردن اور مصر بھی جائیں گے۔ ان ملکوں میں وہ سکیورٹی اور انسداد دہشت گردی پر توجہ مرکوز کریں گے۔

امریکی نائب صدر کا دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ٹرمپ انتظامیہ نے فلسطینی مہاجرین کی امداد کرنے والی اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی’یو این آر ڈبلیو اے‘ کے 65 ملین ڈالر روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تازہ ترین