• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نقیب اللہ ماورائے عدالت قتل کے خلاف سپرہائی وے پراحتجاج

Naqibullah Adjourned The Court Against The Court Murder

کراچی میں سپر ہائی وے پر نقیب اللہ کی ماورائے عدالت قتل کے خلاف شہریوں نے شدیداحتجاج کیااورالآصف اسکوائر کے قریب لوگوں کی بڑی تعدادجمع ہوگئی اور دھرنا دے دیا۔

احتجاج کے باعث اندرون ملک سے کراچی آنے اور جانے والی ٹریفک معطل ہوگئی جس کے بعد متبادل راستے کی فراہمی کے لئے ٹریفک پولیس بھی حرکت میں آگئی۔

ذرائع کے مطابق مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو عہدے سے ہٹایا جائےاور واقعہ کی مکمل اور شفاف تحقیقات کی جائے ۔

خیال رہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے نقیب اللہ کے ماورائے عدالت قتل کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے 7 روز میں واقعے کی رپورٹ طلب کی ہے۔

دوسری جانب قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے میں مارے گئے نقیب اللہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

اس سے قبل ایس ایس پی ملیر راؤانوارنے سندھ حکومت کی جانب سے بنائی گئی تحقیقات ٹیم کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرا چکے ہیں۔

تازہ ترین