• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکس مین فلم دی نیو میوٹنٹس کا نیا ٹریلر آگیا

ووڈ کی بلاک بسٹر ایکس مین سیریز ایک بار پھر باکس آفس پر تہلکہ مچانے کے لیے تیار ہے۔

ایکشن سے بھرپور ہالی ووڈ سائنس فکشن ایکس مین سیریز کی11ویں فلم دی نیو میوٹنٹس کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

جوش بون کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی 5ایسے سپر ہیروز کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنے ماضی کی غلطیوں کا ازالہ کرنے کیلئے لڑتے دکھائی دیں گے۔

فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں اینیا ٹیلر، میسی ولیمز، چارلی ہیٹن، ہینری زاگا، بلو ہنٹ اور ایلائس براگا سمیت دیگر ادکار شامل ہیں۔

سیمون کنبرگ کی پروڈیوس کردہ ایکشن سے بھرپورفلم 20thسنچری فاکس کے بینر تلے 13اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین