• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دفاعی چیمپئن نسیم اختر نے انڈر21 اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی

Defending Champion Naseem Akhtar Won Under 21 Snooker Championship

دفاعی چیمپئن نسیم اختر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہباز احمد کو شکست دیکر انڈر21۔ اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی۔ جونیئر انڈر18-چیمپئن شپ میں محمد عمر خان فاتح جبکہ شیخ محمد مدثر رنرز اپ رہے۔

وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ فائنل کے مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور کیش ایوارڈز تقسیم کئے۔ دونوں چیمپئن شپس کے ونرز کو ٹرافیوں کے علاوہ 50، 50ہزار روپے کیش ایوارڈ اور رنرز اپ کو25،25ہزار روپے کیش ایوارڈز دیئے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا، منصور احمدخان، آغا امجد اللہ، محمد اعظم ڈار، منور حسین شیخ، عالمگیر شیخ، فیاض احمد خان، اعجاز محمود، نوید کپاڈیہ، سلیم اختر رانا، محمد فہیم انور، غوری صاحب اور دیگر بھی موجود تھے۔

پاکستان اسپورٹس کمپلیکس کے پی ایس بی بلیئرڈز اینڈ اسنوکر ہال میں کھیلی جانے والے انڈر21 چیمپئن شپ کے فائنل میں دفاعی چیمپئن پنجاب کے محمد نسیم اختر نے اپنے ہی صوبے کے محمد شہباز کو6-3سے شکست دی۔

جونیئر انڈر18-چیمپئن شپ میں محمد عمر خان فاتح اورشیخ محمد مدثر رنرز اپ رہے۔ پاکستان بلیرڈز اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ اور جوبلی انشورنس کے تعاون سے ہونے والے دونوں ایونٹس میں 66کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

تازہ ترین