• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیثرر لیگس فٹ بال کے چوتھے رائونڈ کا ہفتے سے آغاز ہوگا

Leisure Leagues Football Fourth Round Will Starts

لیثرر لیگس فٹبال(کے وائی آئی ) کے چوتھے رائؤنڈ کا کا آغاز ہفتے سے ہورہا ہے۔ ہفتے کو انصار یونین، خیبر مسلم اور محمدی اسٹیڈیم میمن گوٹھ ملیر پر بیک وقت مقابلے ہوں گے۔

جبکہ اتوار کو سکسٹین اسٹار اورگبول پارک لیاری پر مقابلے ہوں گے۔ ہر گرائونڈ پر 20,20ٹیمیں ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر باہم مقابل ہوں گی۔ 20ٹیموں کو 10,10کے 2گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے۔

ایونٹ میں پانچوں گرائونڈ پر شریک 100ٹیموں کے مابین 900میچز کھیلے جائیں گے۔ 11فروری کو ایونٹ کا فائنل کھیلا جائے گا۔ 100ٹیموں کے 1000کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کررہے ہیں جنہیں لیژر لیگس کی جانب سے مکمل کٹس کے علاوہ فٹبال شوز بھی فری فراہم کئے گئے ہیں۔

تازہ ترین