• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپ کا پہلا کار شوبرسلز میں جاری ، نئی گاڑیاں متعارف

سن 2018ء میں یورپ کے سب سے پہلے کار شو96ویں برسلز موٹر شوپوری آب و تاب سے جاری ہے، بیش قیمتی چمچماتی نت نئی گاڑیاں نمائش کیلئے پیش کردی گئیں۔

بلجئیم کے دارالحکومت برسلز میں 2018ء کا سب سے پہلا یورپین موٹر شوپوری آب و تاب سے جاری ہے جہاں بیش قیمتی عالیشان گاڑیوں نے حاضرین کو حیران کر دیا ہے۔

برسلز کے ہیزل ایگزبیشن پارک میں جاری 96ویں برسلزموٹر شو میں مرسڈیزبینز،بی ایم ڈبلیو، نیسان، لینڈ رور، شیورلیٹ، جیگوار، فورڈ اورہونڈا سوکس کی جدید اور نت نئی چمچماتی گاڑیاں نمائش کیلئے پیش کی گئی ہیں۔

سن1902ءسے لے کر اب تک ہرسال کی طرح اس سال بھی برسلزموٹر شو کی رونقیں عروج پر ہیں جہاں دنیا بھر سے200گاڑی ساز کمپنیاں شرکت کررہی ہیں جو اپنی سابقہ گاڑیوں کو نئی جدت کیساتھ متعارف کروانے کے علاوہ نئی گاڑیوں کے ماڈل بھی نمائش کیلئے پیش کئے گئے ہیں۔

رواں سال اس موٹرشو میں گاڑیوں کے معروف برانڈز کی جانب سے ایک ہزار سے زائد ماڈلز موجود ہیں جن میں آٹو موبائلز کے ساتھ ساتھ بائیکس کے ماڈلز بھی دیکھنے والوں کی توجہ سمیٹ رہے ہیں۔

ہر قسم کی جدید ٹیکنالوجی سے لیس اسپورٹس کار ہو یا الیکٹرک اور لگژری سے لے کر کمرشل گاڑیوں کے نئے ڈیزائن واسٹائل متعارف کراتا یہ موٹر شو21جنوری تک جاری رہے گا۔

تازہ ترین