• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منو بھائی کی نماز جنازہ ، صحافیوں اور سیاسی رہنمائوں کی شرکت

Journalists And Political Leaders Attend Funeral Prayer Of Munnu Bhai

معروف دانشور ، کالم نگار اور مصنف منو بھائی کی نماز جنازہ میں سیاسی رہنمائوں ، صحافیوں سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

نماز جنازہ لاہور کے علاقے ریواز گارڈن میں ان کی رہائشگاہ کے قریب ادا کی گئی ،جس میں گورنر پنجاب رفیق رجوانہ ،صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق ، پی پی رہنما قمر زمان کائرہ ،زمرد خان ،چوہدری منظور ،نوید احمد چوہدری نے شرکت کی ۔

نماز جنازہ میں موجود صحافیوں میں سینئر تجزیہ نگار سہیل وڑائچ ، حسن نثار ، امجد اسلام امجداور واصف ناگی بھی موجود تھے ۔

منو بھائی کے جنازے میں صحافیوں اور سیاسی رہنمائوں کے ساتھ ان کے چاہنے والوں کی بڑی تعاد بھی موجود تھی ۔

تازہ ترین