• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا یک بختہ موسم نے اُبلتے پانی کو برف بنا دیا

کینیڈا میں خون جما دینے والی سردی نے اُبلتے ہوئے پانی کو بھی برف بناڈالا۔

پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک اس وقت شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں جس کی وجہ سے معمولات زندگی تو متاثر ہورہے ہیں تاہم قدرت کے حیرت انگیز نظارے بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

ایسا ہی خون جما دینے والی سردی میں قدرت کاحیرت انگیز منظر اُس وقت دیکھنے کو ملا جب یخ بستہ موسم میں گرم پانی بھی برف بن گیا اور کچھ بھارپ بن کر تیزی سے اڑ گیا۔

کینیڈامیں ایسے ہی مناظر دیکھے گئے جب ایک شخص نے خون جما دینے والے سردی اور منفی دس ڈگری سینٹی گریڈ میں گرم گھولتے ہوئے پانی کو پھینکا تو پانی برف بن گیا۔

یوں لمحوں میں گرم پانی کابرف میں تبدیل ہونے کا منظر جس نے دیکھا مبہوت رہ گیا جبکہ یہ ویڈیوسوشل میڈیا وائرل ہوگئی جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

تازہ ترین