• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسقط میں ہوا فیملی فیسٹیول، بچوں بڑوں کی شرکت

عمان کے دارالحکومت مسقط میں رنگا رنگ فیملی فیسٹیول کا انعقادکیا گیا جس میں مقامی افراد کی بڑی تعداد سمیت سیاح بھی شریک ہوئے جبکہبچوں بڑوں نے بڑی تعدا دمیں شرکت کرکے زندگی کا لطف دوبالا کیا۔

اس موقع پر موسیقی کا بھی انتظام کیا گیا تھا جبکہ جوکروں کا روپ دھارے پرفارمز کو حاضرین کو محظوظ کرتے دکھائی دئیے۔

صرف یہی نہیں ثقافتی رقص ، کائٹ شو، میوزک شو، فوڈ میلا اور گیمز شو سمیت کئی دیگر تفریحات بھی فیسٹیول کا حصہ بنی رہیں اور بچوں بڑوں کو بے حد پسند آئیں۔

تازہ ترین