• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک سے زائد شادی سے مسائل پیدا ہوتے ہیں،سعودی اسکالر

More Than One Marriages Create Problems Saudi Scholar

سعودی عرب کے مذہبی اسکالر ڈاکٹر عائض القرنی نے ایک سے زائد شادی کی مخالفت کرتے ہوئے ایک بیوی پر اکتفا کرنے کا مشورہ دیا ہے۔اور کہا ہے کہ کثیرالازدواجی سے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔

عرب ٹی وی کے ایک پروگرام سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر عائض القرنی نے کہا کہ انکے ذاتی مشاہدے اور تجربات کی روشنی میں وہ سمجھتے ہیں کہ ہر انسان کوایک وقت میں ایک ہی بیوی رکھنی چاہئے۔

کیونکہ متعدد شادیاں کرنے والے بیشتر مرد اپنے بیویوں کے حقوق ادا نہیں کر پاتے ہیں، اس کے علاوہ وہ بہت سے خاندانی ومالی مسائل کا شکار ہوجاتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ایک بیوی پر اکتفا اپنے مسائل کم کرنے کے ساتھ ساتھ دوسروں کی بیٹیوں کے لئے مسائل اور جھگڑوں کا دروزہ بھی بند کردیتا ہے۔

تازہ ترین