• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم فیئر2018ء 20 جنوری کو ہوگا،نامزدگیوں کا اعلان

بھارت کے سب سے بڑے ایوارڈ فلم فیئر2018کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا، ایوارڈ کی رنگا رنگ تقریب ممبئی میں 20جنوری کومنعقد ہوگی۔

مایہ ناز بالی وڈ اداکار شاہ رخ 63ویں فلم فیئر ایوارڈ کی میزبانی کے فرائض انجام دیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کے سب سے بڑے ایوارڈ فلم فیئرکے 63ویں ایڈیشن میں بہترین فلموں کی کیٹگری میں فلم بدریناتھ کی دلہنیا، بریلی کی برفی، ہندی میڈیم ، سیکریٹ سپر اسٹاراور ٹوائلٹ ایک پریم کتھا شامل ہیں۔

دوسری جانب گزشتہ سال اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے بہترین اداکاروں میں اکشے کمار، ایوشمان کھرانہ، ریتھک روشن ، عرفان خان، شاہ رُخ خان، ورون دھون جبکہ عالیہ بھٹ، بھومی پڈنیکر،پاکستانی اداکار صبا قمر، سری دیوی، ودیا بالن، زائرہ وسیم کو بہترین اداکاراؤں کی فہرست میں نامزد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری کے سب سے بڑے ایوارڈ فلم فیئر کی تقریب ممبئی میں 20جنوری کو منعقد کی جائے گی۔

دیکھنا یہ کہ کونسی فلم اور کونسے اداکار و اداکارہ اپنا سکہ جمائیں گے۔

تازہ ترین