• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممتاز شاعر ساقی فاروقی لندن میں انتقال کرگئے

Prominent Poet Saqi Farooqi Passes Away In London

اردو کے معروف شاعر اور کئی کتابوں اور شعری مجموعوں کے مصنف ساقی فاروقی لندن میں انتقال کر گئے۔

ساقی فاروقی کا پورا نام قاضی محمد شمشاد فاروقی تھا اور آپ بھارت کے شہر گورکھپور میں 21 دسمبر 1936 ءکو پیدا ہوئے۔

ساقی فاروقی 1948 تک بھارت میں رہے اور پھر بنگلا دیش ہجرت کر گئے جہاں وہ 1952 تک مقیم رہے اور پھر پاکستان منتقل ہو گئے۔

آپ ماہنامہ نوائے کراچی کے ایڈیٹر رہے اور پھر کراچی سے بی اے کرنے کے بعد برطانیہ چلے گئے۔

آپ نے لندن کمپیوٹر پرامنگ کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد برطانیہ کو اپنا دوسرا گھر بنا لیا اور وہیں 81 برس کی عمر میں ساقی فاروقی اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

ساقی فاروقی ان کی تصانیف میں حاجی بھائی پانی والا، رات کے مسافر، رادار، سرخ گلاب اور بدرمنیر، ہدایت نامہ شاعر، پیاس کا صحرا اور بہرام کی واپسی شامل ہیں۔

تازہ ترین