• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلائنڈ کرکٹ فائنل: پاکستان اور بھارت کے درمیان آج کھیلا جائے گا

Blind Cricket World Cup Final Pakistan And India Will Be Played Today

بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان آج شارجہ میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں نے فائنل کی بھرپورتیاری کی ہے۔میچ صبح ساڑھے نو بجے شروع ہوگا۔

بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں ٹائٹل کےلیے مقابلہ ہوگا،شارجہ کے تاریخی اسٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی ۔

پاکستان نے سیمی فائنل میں سری لنکا کو زیر کیا تو بھارتی ٹیم بنگلا دیش کو ہرا کر فائنل میں پہنچی ہے ۔

دونوں ٹیمیں ورلڈ کپ ٹرافی جیتنے کا لطف اٹھا چکی ہیں ، پاکستان نے دو مرتبہ یہ اعزاز جیتا ہے جبکہ بھارت ایک بار ورلڈ کپ جیت سکا ہے۔ بلائنڈ ورلڈ کپ کا فائنل صبح ساڑھے نو بجے شروع ہوگا۔

 

تازہ ترین